21 جولائی، 2016، 7:05 PM

مقدونیہ میں انسانی اسمگلنگ کے شبہ میں 19 افراد گرفتار

مقدونیہ میں انسانی اسمگلنگ کے شبہ میں 19 افراد گرفتار

مقدونیہ کی پولیس نے مہاجرین کی اسمگلنگ کے شبہ میں 19 افراد کو حراست میں لے لیا ہےجن میں پانچ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقدونیہ کی پولیس نے مہاجرین کی اسمگلنگ کے شبہ  میں 19 افراد کو حراست میں لے لیا ہےجن میں پانچ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق اسی گروہ سے تعلق رکھنے والے دیگر تین مشتبہ افراد مفرور ہیں اور ان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یہ گرفتاریاں چھاپوں کے دوران عمل میں آئیں۔  حکومتی بیان کے مطابق یہ افراد گزشتہ برس کے آغاز سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اس دھندے میں مصروف تھے۔

News ID 1865640

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha